پاکستانی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات

کراچی: 

پاکستان کی مدر ٹریسا کہلانے والی معروف جرمن سماجی کارکن ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ مختصر علالت کے بعد 10 اگست 2017 کو کراچی میں انتقال کرگئی تھیں، ان کی آخری رسومات سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں ادا کی جارہی ہیں۔ ان کی میت کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ چرچ لایا گیا، جہاں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے ان کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، عظیم سماجی کارکن کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر سیکیورٹی پاسز جاری کیے گئے ہیں جب کہ اس موقع پر شاہراہ عراق کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.