Latest National, International, Sports & Business News

نوازشریف کی لاہورآمد، لیگی قیادت نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

لاہور: 

سابق وزیراعظم نوازشریف پاناما کیس میں نااہل ہونے کے بعد پہلی بارلاہور پہنچ رہے ہیں جب کہ ان کی آمد کویادگار بنانے کا پلان فائنل کرلیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف پاناما کیس میں نااہل ہونے کے بعد پہلی بار اتوار کو اسلام آباد سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ ان کی آمد کو یادگار بنانے کا پلان فائنل کرلیا گیا ہے۔ لاہور میں داخل ہونے کے بعد جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے۔ لاہور کی تمام یونین کونسلزاورٹاونزمیں لیگی قیادت کی ٹیمیں بنادی گئیں ہیں جب کہ انتظامات کی نگرانی حمزہ شہبازخود کررہے ہیں۔

سابق وزیراعظم کل 11 بجے بذریعہ موٹروے اسلام آباد سے لاہورکیلئے روانہ ہوں گے، نوازشریف کا قافلہ بابوصابو انٹرچینج سے لاہور میں داخل ہوگا جہاں شاندار استقبال کیا جائے گا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.