عامر خان، سلمان اور شاہ رخ خان کی ادکاری کے مداح

ممبئی: 

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ اور سلمان خان بہت بڑے اسٹارز ہیں اور وہ ان دونوں کی اداکاری کے مداح ہیں البتہ وہ اپنے کام کا موازنہ دونوں خانز سے نہیں کرتے کیوں کہ ہر کوئی ایک دوسرے سے منفرد ہے۔ 

بالی ووڈ میں نئے اور مختلف کردار نبھانے میں عامر خان کا کوئی ثانی نہیں جب کہ ان کی ہر فلم کی کہانی مختلف اور کسی خاص معاشرتی موضوع پر ہوتی ہے جس میں وہ حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں اور مسٹر پرفکیشنسٹ نے ’لگان‘، ’دنگل‘، ’پی کے‘، ’تھری ایڈیٹس‘، ’تارے زمین پر‘ جیسی فلموں میں نہ صرف معاشرے بلکہ بچوں، خواتین اور نوجوان نسل کے مسائل کو اجاگر کیا۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.