شمالی کوریا کے دشمن نہیں مذاکرات چاہتے ہیں، امریکا

واشنگٹن: 

امریکا نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کا دشمن نہیں اور اس سے مذاکرات کا خواہاں ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ہم شمالی کوریا میں اقتدار کی تبدیلی نہیں چاہتے، ہم نہیں چاہتے کہ وہاں حکومت کا تختہ الٹ جائے۔

ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ہم دونوں کوریاؤں کو تیزی سے دوبارہ یکجا بھی نہیں کرنا چاہتے اور  دونوں کوریاؤں کی سرحد ’’38 پیرالل‘‘ کے شمال میں اپنی فوج بھیجنے کا کوئی بہانہ بھی تراشنا نہیں چاہتے، ہم آپ کے دشمن اور آپ کے لیے خطرہ کا باعث نہیں، لیکن آپ ہمارے لیے ایک ناقابل قبول خطرہ بنے ہوئے ہیں اور ہمیں مجبوراً اس کا جواب دینا ہوگا۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.