سلمان خان نے ایشوریا رائے کی وجہ سے پدماوتی چھوڑی

ممبئی: 

بالی ووڈ میں ان دنوں ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے چرچے جاری ہیں تاہم پہلےاس فلم کی پیشکش بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان اورایشوریا کو ہوئی تھی لیکن سلمان خان نے اس فلم میں کام کرنے سے منع کردیا تھا۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی تاریخی کرداراور بڑے بجٹ کی فلمیں بنانے کیلئے مشہور ہیں، انہوں نے بالی ووڈ کو ہم دل دے چکے صنم ،دیوداس، رام لیلیٰ اور باجی راؤ مستانی جیسی شاہکار فلمیں دی ہیں، جن کا سحر آج تک لوگوں پر قائم ہے اوراب سنجے لیلیٰ بھنسالی ایک اور تاریخی فلم ’’پدماوتی‘‘ بنارہے ہیں جس میں دپیکا پڈوکون ، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ،لیکن دپیکا اور رنویر سے پہلے اس فلم کی پیشکش  بالی ووڈ کی مشہور ترین جوڑی سلمان خان اور ایشوریا رائے کو ہوئی تھی لیکن سلمان خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.