جگ ہنسائی کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے گھٹنے ٹیک دیے

میلبورن: 

جگ ہنسائی کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے پلیئرز کے آگے گھٹنے ٹیک دیے تاہم کرکٹرز اگلے 5 برس تک بورڈ کی آمدنی سے 30 فیصد حصہ حاصل کریں گے

کئی ماہ کی چپقلش، دھونس اور دھمکیوں کے بعد آخر کار کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاوضوں پر معاہدہ طے پاگیا ہے، اس پانچ سالہ ایگریمنٹ میں فتح کھلاڑیوں کی ہی ہوئی جن کا روز اول سے یہی مطالبہ تھا کہ وہ کسی بھی صورت بورڈ کی آمدنی میں حصے سے دستبردار نہیں ہوں گے، سی اے نے تمام تر طریقے اختیار کرنے اور پوری دنیا میں تماشا بننے کے بعد آخر گھٹنے ٹیک دیے،  نئے معاہدے کی قدر 500ملین آسٹریلوی ڈالر بنتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بنگلادیش و بھارت کے ٹور اور ایشز پر سے غیریقینی کے بادل بھی چھٹ گئے ہیں۔ اسی جنگ میں تقریبا 230 کرکٹرز بے روزگار ہوگئے تھے مگر اب سب کے ساتھ کنٹریکٹس ہوں گے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.