’’باجی راؤ مستانی‘‘ دیکھنے کے بعد پاگل ہوگیا تھا، شاہد کپور

ممبئی: 

نامور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجی راؤ مستانی دیکھنے کے بعد پاگل ہوگیا تھا۔

دیوداس، ہم دل دے چکے صنم اوررام لیلیٰ جیسی کامیاب فلموں کے خالق سنجے لیلیٰ بھنسالی کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، بھنسالی گلیمر سے بھرپورکمرشل فلمیں بنانے کی بجائے تاریخی فلمیں بنانے کو ترجیح دیتے ہیں، جس کی مثال ’’دیوداس‘‘ اور’’باجی راؤ مستانی‘‘ وغیرہ ہیں، تاریخی حقائق پر مبنی یہ فلمیں نہ صرف باکس آفس پرکامیابی حاصل کرتی ہیں بلکہ ناقدین اور دیگر اداکاروں کی جانب سے بھی ان فلموں کو کافی پزیرائی حاصل ہوتی ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.