Latest National, International, Sports & Business News

ایل پی جی کی قیمت ایک بار پھر5روپے کلوبڑھادی گئی

اسلام آباد: 

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 دنوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر 5 روپے فی کلو کااضافہ کر دیاگیا، اس طرح 3دن میں ایل پی جی کی قیمت 30روپے فی کلو بڑھائی گئی ۔

جس سے گھریلو سلنڈر 350 اور کمرشل سلنڈر 1380روپے مہنگا ہو گیا، ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ 5روپے کلو اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 60 اور کمرشل 240روپے مزید مہنگا ہوا جس کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 95 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1090 روپے کا ہو گیا، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں ایل پی جی کی قیمت 100روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 1150روپے کا ہو گیا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.