کوئٹہ میں فائرنگ سے ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: 

کلی دیبیہ کے قریب چند نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکارزخمی اور چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی دیبیہ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ ایس پی قائد آباد سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد کے دوران ایس پی مبارک شاہ سمیت مزید دو اہلکاردم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں کئی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں، دو روز قبل چمن میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں ڈی پی او ساجد مہمند اپنے گارڈ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.