پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کراچی: 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس 17 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی کے نتیجے میں 45 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا۔

 

پیر کے روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 46 ہزار 565 پوائنٹس پر موجود تھا لیکن ابتدا سے ہی مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہے۔  سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے رجحان کے باعث  ہنڈریڈ انڈیکس میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ ایک وقت میں 100 انڈیکس 1730 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44 ہزار 830 کی سطح آگیا ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.