ماہرہ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی: 

پاکستان کی ناموراورخوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے 8 ویں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول میں شرکت کرکے دو ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی قسمت کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے، ماہرہ کا شمار پاکستان کے ساتھ بالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جبکہ ان کی بے پناہ خوبصورتی کے دیوانے پوری دنیا میں موجود ہیں، ماہرہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ ان کےلباس کا انتخاب اور اسٹائل بھی سب سے منفرد ہے جب ہی تو بہت کم عرصے میں پوری دنیا ان کی دیوانی بن گئی ہے، ان کی خوبصورتی اور اداکارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول میں انہیں دو ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.