سری لنکن وفد چاول خریداری کیلیے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: 

سری لنکا کی وزارت تجارت کے سیکریٹری چن تیکا ایس لوکو ہیتی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے ملاقات کی۔

سری لنکا کے وفد نے ملاقات کے دوران پاکستان سے3 لاکھ میٹرک ٹن چاول خریداری کے حوالے سے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا کیونکہ سری لنکا کو خشک سالی کی وجہ سے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے غلے کی کمی کا سامنا ہے۔

سری لنکن وفد نے بتایا کہ دونوں اطراف کی حکومتی سطح پر خریداری پر غوروخوض کیا جائے گا۔ ملاقات میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے چیئرمین مشتاق احمد شیخ نے بھی شرکت کی۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.