سارہ علی خان کی بالی ووڈ میں انٹری، کرینہ کا بیان بھی سامنے آگیا

ممبئی: 

بالی ووڈ کے نواب کہلانے والے اداکار سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خبریں ان دنوں گرم ہیں۔

سیف علی خان اپنی بیٹی کی بالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ امریتا سنگھ اپنی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی بالی ووڈ فلم کے حوالے سے خاصی پرجوش ہیں تاہم اب اس سلسلے میں سیف علی خان کی موجودہ بیوی کرینہ کپور کا بیان بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

کرینہ کپور اور 23 سالہ سارہ علی خان کے درمیان کافی ہم آہنگی ہے اور اکثر ان دونوں کو ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔ اب سارہ علی خان کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے حوالے سے کرینہ کپور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں سارہ کی قابلیت پر پورا بھروسہ ہے۔ کرینہ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بالی ووڈ میں سارہ کا مستقبل روشن ہوگا کیوں کہ وہ انتہائی باصلاحیت لڑکی ہے اور اداکاری اس کے خون میں شامل ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.