دورۂ انگلینڈ، ویسٹ انڈین ٹیم میں بڑے اسٹارز پھر نظرانداز

جمیکا: 

دورئہ انگلینڈ کیلیے ویسٹ انڈین ٹیم میں بڑے اسٹارز پھر نظرانداز کردیے گئے، کرس گیل، ڈیرن براوو ، ڈیرن سیمی اور مارلون سموئلز انگلینڈ کیلیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے۔

نئے پلیئرز کائل ہوپ اور ریمون ریفر کی قسمت چمک گئی، دونوں پلیئرز کو انگلینڈ کیخلاف 17 اگست سے ایجبسٹن میں شروع ہونیوالی سیریز میں ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے تاہم سیمی، سموئلز اور براؤو کی محدود اوورز کے میچز میں شمولیت کا امکان ابھی باقی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم گذشتہ 6 سیریز میں ناکام رہی ہے انھوں نے آخری سیریز فتح 2014 میں بنگلہ دیش کیخلاف حاصل کی ہے، ٹیسٹ رینکنگ میں کیریبیئن سائیڈ کا موجودہ نمبر8 ہے، وہ صرف زمبابوے اور بنگلہ دیش سے ہی بہتر ہیں، بیٹسمین وشال سنگھ بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ برقرار نہیں رکھ پائے، پاکستان کیخلاف رواں برس اپریل، مئی میں منعقدہ سیریز میں ناکامی پر کیریبیئن سلیکٹرز نے وشال کو آئندہ ماہ شیڈول دورے سے ڈراپ کردیا، وہ پاکستان سے ہوم سیریز کی 6 اننگز میں 32 سے زائد اسکور نہیں بناپائے تھے، جو انگلش سرزمین پر منعقد ہونے والا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ بھی شمار ہوگا، اس کے بعد دونوں ممالک ہیڈنگلے اور لارڈز میں بھی مدمقابل آئیں گے، ان کے علاوہ آل راؤنڈر کیمار روئچ بھی تقریباً ڈیڑھ برس بعد ملکی ٹیم میں واپس آگئے، انھوں نے جنوری 2016 میں آخری بار جزائز کی نمائندگی کی تھی۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.