ایشوریارائے مجھ سے زیادہ محنتی اور خوبصورت اداکارہ ہیں، سشمیتا سین

مبئی: 

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور سابق ملکہ حسن سشمیتا سین نے اپنی حریف اداکارہ ایشوریا رائے کے بارے میں کہا ہے کہ ایشوریارائے مجھ سے زیادہ محنتی اور خوبصورت اداکارہ ہیں۔

اداکارہ سشمیتا سین اور ایشوریا رائے کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جہاں ایشوریا نے 1994 میں مس ورلڈ اور جب کہ سشمیتا نے مس یونیورس کا خطاب جیت کر بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی تاہم ابتدا ہی سے دونوں اداکاراؤں کے درمیان میڈیا پرمقابلہ کرنے کے ساتھ انہیں ایک دوسرے کی حریف تصورکیا جاتا ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.