اسکواش سیریز میں پاکستان کو مصر کے ہاتھوں 3-2 سے مات

اسلام آباد / لاہور: 

پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز مصر نے 3-2 سے جیت لی۔

آرمی چیف پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک مصرانٹرنیشنل اسکواش سیریز مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں ہوئی جبکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آرمی چیف نے پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز کا فائنل میچ دیکھا جب کہ سیریز کے آخری  روز 2 میچ کھلیے گئے جن میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مصری کھلاڑیوں کو شکست دی تاہم سیریز 3-2 سے مصر کے نام رہی، پہلا مقابلہ اسرار احمد اور مصرکے عبدالغر جبکہ دوسرا میچ عبدالگوار اور فرحان محبوب کے درمیان منعقد ہوا، یاد رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی روز مصر کے کھلاڑی چھائے رہے اور انھوں نے  تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.