لندن میں 24 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے کئی افراد زخمی

لندن: 

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں گرینفل ٹاور میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے 24 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق لندن کے لٹمرروڈ پرواقع 24 منزلہ رہائشی عمارت میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت  کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،  آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 40 گاڑیاں پہنچیں،  تاہم بعد میں اس میں اضافہ کردیا گیا۔ اب بھی 400 فائر فائٹر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ عمارت کے زمین بوس ہونے کے خطرے کے پیش نظر پولیس عوام کو اس عمارت سے دور کر رہی ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.