Latest National, International, Sports & Business News

عیدالفطر پر بینکوں کی 5 چھٹیاں ہفتہ تا بدھ بند رہیں گے

کراچی: 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے عیدالفطر کی تعطیلات کے سلسلے میں پیر 26 جون سے بدھ 28جون 2017تک بند رہیں گے جبکہ 25 جون اتوار اور 24جون ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بینک نہیں کھلیں گے، اس طرح بینک ہفتہ سے بدھ 5 دن کے لیے بند رہیں گے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.