صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں 8 عسکریت پسند ہلاک

موغا ديشو: 

افریقی ملک صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے 185 کلو میٹر دور عسکریت پسند گروپ الشباب کے کمانڈ اینڈ لاجسٹک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ، کارروائی میں کیمپ تباہ جب کہ کم از کم 8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

پینٹاگون نے کہا ہے کہ الشباب کے خلاف فضائی کاررروائی صومالی فوج پر حملوں کے جواب میں کی گئی اور اس میں سرکاری فوج کا مکمل تعاون شامل تھا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت سنبھالے جانے کے بعد صومالیہ میں پہلی امریکی کارروائی ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.