Latest National, International, Sports & Business News

سلو اوور ریٹ کے سبب سرفراز احمد پر معطلی کا خطرہ منڈلانے لگا

کارڈف: 

سری لنکا کے خلاف سلو اوور ریٹ کی وجہ سے قومی کپتان سرفراز احمد پر معطلی کا خطرہ منڈلانے لگا۔

چیمپئنز ٹرافی میں اگر قومی ٹیم ایک بار پھر سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہوئی تو پاکستانی قائد سرفراز احمد کو ایک میچ کیلیے باہر بیٹھنا پڑے گا،

واضح رہے سری لنکا کے خلاف آخری گروپ میچ میں گرین شرٹس کو سلو اوور ریٹ پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا، ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی تھی، جس کی وجہ سے کپتان سرفراز احمد پر 20 جبکہ دیگر کھلاڑیوں پر10، 10 فیصد میچ فیس جرمانہ ہوا تھا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.