بھارت کی جوہری توسیع کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کوخطرہ ہے، ملیحہ لودھی

نیویارک: 

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جوہری توسیع کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کوخطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مباحثہ سے خطاب کے دوران کہا کہ جوہری صلاحیتوں میں اضافے کی کوششوں سے ہتھیاروں کی نئی دوڑشروع ہوگی، جو تخفیف اسلحہ کی کوششوں کیلئے دھچکا ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ایٹمی ریاستوں سے امتیازی برتاؤ تخفیف اسلحہ کی کوششوں کیلئے چیلنج ہے، نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت کے لیے امتیاز نہ برتا جائے اورپاکستان نیوکلیئرسپلائرگروپ میں شمولیت کی اہلیت رکھتا ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.