Latest National, International, Sports & Business News

ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید،آئی ایس پی آر

جندروٹ سیکٹر: 

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید جب کہ خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جندروٹ اورتتہ پانی سیکٹرمیں سول آبادی کومارٹر گولوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔ جاں بحق شہریوں کی شناخت 18 سالہ وقار یونس اور19 سالہ اسد علی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ 30 سالہ محمد شہباز،35 سالہ شمائلہ، خورشید اور14 سالہ حفصہ شبیر زخمی ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق بھابھرا گاؤں سے ہے جب کہ زخمی دونوں خواتین چک رالی گاؤں کی رہائشی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ کے مطابق بھارتی جارحیت پر پاک فوج نے بھی بھر پور جواب دیا ہے اور بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.