واشنگٹن ڈی سی: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں ایک ملاقات کے دوران روسی وزیرِ خارجہ اور روسی سفیر کو داعش کے بارے میں انتہائی خفیہ اور حساس ترین معلومات فراہم کیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں سابق اور حاضر سروس امریکی اہلکاروں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یہ معلومات ایک ایسے اتحادی کی جانب سے آئی تھیں جو داعش کے اندرونی معاملات سے باخبر ہے اور اس بارے میں انٹیلی جنس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات امریکی حکام کو فراہم کرتا رہتا ہے مگر یہ معلومات صرف اہم ترین امریکی حکام کےلیے ہوتی ہیں جنہیں کسی بھی غیر متعلقہ فرد، ادارے یا کسی دوسرے ملک تک پہنچایا نہیں جاسکتا۔

لاہور: 

مصباح الحق کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں فتحیاب ہونے والے پاکستانی کپتانوں کی صف میں شامل ہوگئے۔

مصباح الحق سے قبل عبدالحفیظ کاردار 1958، عمران خان1992 اور راشد لطیف 2003 میں بطور کپتان آخری ٹیسٹ میں سرخرو ہوکر میدان سے باہر گئے تھے۔

واضح رہے کہ مصباح الحق نے اپنی قیادت میں 11سیریز جیتیں، یوں انھوں نے بطور کامیاب ترین ایشین قائد نام درج کرایا، اس سے قبل بھارتی ساروگنگولی اور مہندرا سنگھ دھونی 9، 9فتوحات حاصل کرچکے ہیں۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.