Latest National, International, Sports & Business News

سابق شوہرکے آنے پر نورتقریب چھوڑ کر باہر چلی گئیں

لاہور: 

اداکارہ نور کی میوزک ویڈیو کی لانچنگ تقریب میں ان کے سابق شوہر ولی خان کی بن بلائے مہمان کی طرح آمد سے بدمزگی ہوگئی اور اداکارہ تقریب سے ناراض ہوکر چلی گئیں۔

اداکارہ نور بخاری اور گلوکار حبیب رحمان کی میوزک ویڈیو کی تعارفی تقریب اس وقت بدمزگی کا شکار ہوگئی جب اداکارہ کے سابق چوتھے شوہر ولی حامد خان بھی بن بلائے مہمان بن کر تقریب میں پہنچ گئے جس پر تقریب میں موجود نور بھی پریشان ہوگئیں۔

ولی حامد خان نے اداکارہ کو گلدستہ پیش کیا اوربرابر والی نشست پر براجمان ہوگئے جس پر نور پہلے تو خاموش رہیں لیکن پھر اچانک ہی اٹھ کر تقریب سے باہر چلی گئیں اور سیکورٹی اہلکاروں سے سابق شوہر کو تقریب سے باہر نکالنے کو  کہا جس پر اداکارخود ہی خاموشی تقریب ادھوری چھوڑ کرچلتے بنے۔

سابق شوہر کے تقریب سے چلے جانے پراداکارہ بھی ضبط نہ رکھ سکیں اور ازدواجی زندگی خوشگوار نہ ہونے پر رو پڑیں تاہم ولی خان نے تقریب کو خراب کرنے کی کوشش کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف نور کو کامیابی پر مبارکباد دینے آیا تھا اور میرا مقصد تقریب میں بدمزگی یا کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔

واضح رہے کہ اداکار ہ نور کی ولی حامد خان سے چوتھی شادی تھی جو کہ 2 سال میں ہی ختم ہوگئی۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.