بھارتی اداکارہ پاکستان مخالف تعصب پر اپنے ہی میڈیا پر برس پڑیں

ممبئی: 

معروف بھارتی اداکارہ سارہ خان کہتی ہیں کہ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف خبروں کو بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے جس کی وجہ سے معمولی واقعات بھی غیرمعمولی محسوس ہونے لگتے ہیں۔

ممبئی کی ایک فیشن ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں  سارہ خان نے پاکستان میں اپنی گرفتاری کے بارے میں بھارتی میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان میں کبھی گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ انہیں پاکستان میں اپنے مداحوں اور میزبانوں کی جانب سے بھرپور تعاون اور بہت محبت ملی ہے جس سے متاثر ہو کر اب انہوں نے دوسری پاکستانی ڈراما سیریل بھی سائن کرلی ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.