Latest National, International, Sports & Business News

’’باہو بلی 2‘‘ 1000 کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی

ممبئی: 

ہدایتکار راج مولی کی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ 10 روز میں ہی بھارت سمیت دنیا بھر میں 1000 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔

بھارتی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے اپنی ریلیز کے بعد سے باکس آفس پر تہلکہ مچا رکھا ہے اور کمائی کے کئی منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں، فلم بھارتی باکس آفس کے ساتھ دنیا بھر میں بھی خوب بزنس کر رہی ہے اور ریلیز کے 10 دن میں ہی بھارتی سنیما کی تاریخ پلٹ کر رکھ دی ہے۔

فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کو بھارت بھر میں ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنندہ زبان میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا جس نے 10 روز میں ہی باکس آفس پر 800 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے جب کہ فلم دنیا بھر میں 200 کروڑ کے بزنس کے ساتھ مجموعی طور پر 1000 کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.