ہماری ’’برادری‘‘ میں شامل ہوجاؤ، سابق کپتانوں کا مصباح کو مشورہ

کراچی: 

سابق کپتانوں نے مصباح الحق کو اپنی ’برادری‘ میں شامل ہونے کا مشورہ دے دیا۔

رمیز راجہ کہتے ہیں کہ ایک کپتان کی ’عمر‘ پانچ برس ہوتی ہے اس کے بعد زوال کا شکار ہوجاتا ہے، مصباح بھی اپنا وقت پورا کرچکے ہیں، وسیم اکرم نے کہاکہ اگر میں مصباح کی جگہ ہوتا تو اس موقع پر کھیل کو الوداع کہہ دیتا، یاریوں دوستیوں نے ٹیم کو تباہ کردیا ہے۔ سابق اسٹار بیٹسمین جاویدمیانداد سسٹم کو ذمہ دارقراردیتے ہیں، انھوں نے کہاکہ مصباح الحق کو ریٹائر ہونے کا مشورہ دینے والے بتائیں کہ کیا ہمارے پاس ان کا متبادل ہے؟۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.