ڈھائی سال میں معیشت بہتر، قیمتوں میں استحکام رہا، اسحاق ڈار

اسلام آباد: 

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے ملکی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معیشت بہتر، اقتصادی سرگرمیاں اور سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

مالی سال 2016-17کے  پہلے 6 ماہ میں جی ڈی پی کی شرح نمو میں اضافہ ہوا جبکہ قیمتوں میں استحکام رہا، وہ پیر کو ششماہی اقتصادی کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، انھوں نے کہاکہ جی ڈی پی کی شرح نمو بڑھی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے نیچے رہی ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.