وارم اپ میچ میں پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 196 رنز سے مات دیدی

ایلن بارڈر فیلڈ برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، اوپنر اسد شفیق 4 رنز بنا سکے، شرجیل خان نے 39 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی، شعیب ملک ایک رن کے فرق سے ففٹی مکمل نہ کر سکے، انہوں نے 60 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز بنائے، عمر اکمل نے39 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم 2 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے، انہوں نے 113 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی اننگز کھیلی، عماد وسیم 15، محمد نواز 12 رنز بنا سکے، محمد رضوان 22 اور اظہر علی ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا الیون کی جانب سے ہنری تھارنٹن اور کیمرون گرین نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.