ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری، طویل خشک سردی ختم

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، راولپنڈی اسلام آباد سمیت پوٹھو ہار ریجن اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے خشک سردی اور دھند کا خاتمہ کردیا ہے۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا ، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں علی الصبح بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.