Latest National, International, Sports & Business News

فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور: 

چند ماہ قبل ہی والد کے انتقال کے صدمے سے دوچار ہونے والے قومی ٹیم کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ بھی انتقال کر گئیں۔

طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کر گئیں، محمد عرفان ان دنوں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور قومی ٹیم کے ساتھ برسبین میں موجود ہیں، محمد عرفان کو آسٹریلیا میں ہی والدہ کے انتقال کی خبر دی گئی تاہم ان کی وطن واپسی سے متعلق ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.