Latest National, International, Sports & Business News

جامشورومیں انڈس ہائی وے پرایمبولینس اورٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

جامشورو: 

انڈس ہائی وے پر ایمبولینس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

میہڑ سے مریضہ کو کراچی لانے والی ایمبولینس انڈس ہائی وے پر جامشوروں کے قریب مانجھند کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوارپانچوں افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت ایمبولینس ڈرائیوربشی ببر، مسمات  امام زادی، بیٹے اطہر علی بروہی اورشوہرعبدالغفار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ پانچویں شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.