Latest National, International, Sports & Business News

ادا کار سلطان راہی کی 21 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

فیصل آباد: 

پاکستان کے معروف اداکار سلطان راہی جنھیں 9جنوری 1996 کو گوجرانوالہ کے قریب فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا کی 21ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

اس موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نگار خانوں کی انتظامیہ اور مرحوم کے مداح خصوصی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کریں گے۔ سالا صاحب، چن جٹ، شیر خاں، شعلے، جرنیل سنگھ، شیراں دے پتر، میڈیم رانی، چن وریام سمیت 700 فلموں میں لازوال کردار ادا کر کے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے اور 150سے زائد اعلیٰ فلمی ایوارڈز حاصل کرنے والے پنجابی فلموں کے نامور ہیرو سلطان محمد المعروف سلطان راہی 1938 میں بھارت کے شہر سہارن پور میں پیدائش کے بعد قیام پاکستان کے وقت پاکستان منتقل ہوئے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.