ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق اور سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں متعلقہ رینجرز کمانڈرز نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کے محرکات کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر بھرپوراور مربوط تحقیقاتی عمل کا فیصلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں اور عسکری ونگ کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.