پاکستان سینسر بورڈ نے متنازع بھارتی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کو نمائش کی اجازت دیدی

اسلام آباد: پاکستان سینسر بورڈ نے بھارتی متنازعہ فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کو نمائش کی اجازت دے دی جب کہ فلم کو ’’اے‘‘ سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اسے صرف بالغان ہی دیکھ سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز ( سی بی ایف سی) کے سربراہ مبشر حسن کے مطابق  بھارتی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں نازیبا جملے، متنازعہ مکالموں کے علاوہ بعض مناظر کو فلم سے نکالا جائے گا اور اسے ’’اے‘‘ ریٹنگ کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔ سینسر بورڈ کے سربراہ نے فلم کے بعض جملے بھی حذف کرنے کا عندیہ دیا ہے، اس کے علاوہ فلم میں جہاں جہاں بری زبان استعمال کی گئی ہے اسے خاموش کردیا یا بیپ کے ذریعے چھپایا جائے گا۔ تاہم فلم ریلیز کی حتمی تاریخ کا فیصلہ اب تک نہیں کیا جاسکا ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.