پاکستان اسٹیل کے570ملازمین کوفارغ کرنے کافیصلہ

کراچی:  پاکستان اسٹیل نے اخراجات میں کمی کے لیے 500یومیہ اجرت ملازمین اور 70کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کی حتمی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی،اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی 200ایکڑ اراضی پورٹ قاسم کو منتقل کرنے کے فیصلے کی بھی بورڈ سے منظوری لی جائے گی، بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس میں 5اراکین شرکت کریں گے۔ جس میں 4 سرکاری اور1 نجی شعبے کے نمائندہ رکن شامل ہیں، پاکستان اسٹیل نے وفاقی وزارت خزانہ کی ہدایت پر اخراجات میں کمی کے لیے افرادی قوت میں کمی سمیت دیگر متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں ریٹائرمنٹ سے قبل رخصت (ایل پی آر)کی انکیشمنٹ پر پابندی، ملازمین اور افسران کو بغیر معاوضہ رخصت پر بھیجنے، پٹرولیم، گیس، ٹرانسپورٹ اور پانی کی مد میں اخرجات میں کٹوتی شامل ہے، ان اقدامات کے نتیجے میں پاکستان اسٹیل کے ماہانہ اخراجات میں 4.5کروڑ روپے کی کمی ہوگی۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.