Latest National, International, Sports & Business News

پاکستانی آم کی برآمد کا 28 فیصد ہدف حاصل؛ قیمت میں 150 ڈالر فی ٹن تک اضافہ

کراچی:  برآمد کنندگان نے پاکستان سے 1لاکھ ٹن آم کی برآمد کا 28 فیصد ہدف سیزن کے پہلے مہینے میں ہی پورا کرلیا، اس سال پاکستانی آم کی برآمدی قیمت بھی 150ڈالر فی ٹن تک بڑھ گئی۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق سیزن کے پہلے مہینے میں 28 ہزار ٹن سے زائد آم برآمد کیا گیا جو گزشتہ سیزن کے اسی عرصے سے 16 فیصد زیادہ ہے۔ برآمدی  سیزن کا آغاز 20 مئی سے ہواتھا، گزشتہ سیزن کے پہلے ماہ میں 24 ہزار ٹن آم برآمد کیا گیا تھا۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کے مطابق آم کی برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ رمضان المبارک میں سیزن کا آغاز ہے جس سے آم کی مقامی کھپت میں اضافے کے ساتھ ایکسپورٹ میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے، رواں سیزن کے دوران پاکستان سے 47ملکوں کو آم برآمد کیا گیا ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.