Latest National, International, Sports & Business News

ویمنز ون ڈے؛ انگلینڈ نے پاکستان کو رنز کے انبارتلے دبادیا

ووسٹر:  انگلینڈ نے دوسرے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کورنزکے انبارتلے دبا دیا، میزبان ٹیم نے  اپنی تاریخ کا ریکارڈ اسکور5 وکٹ پر 378 بنایا، گرین شرٹس 47.4 اوورز میں 166 پر ہمت ہارگئیں، انگلش سائیڈ نے212 رنزکے بھاری مارجن سے فتحیاب ہوکر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کیلیے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ اچھا نہیں رہا، انگلش اوپنرز لورین ونفیلڈ اورٹیمی بیومونٹ نے235 کی افتتاحی شراکت بناکر حریف بولرز کے اعصاب شل کردیے،  ونفیلڈ نے اپنی پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سنچری بنائی، انھوں نے 117 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 123رنز اسکور کیے، ٹیمی بیومونٹ 104رنز بناکر میدان بدر ہوئیں، نٹالی اسکویئر نے33 گیندوں پر  80رنز بٹورے، ماہم طارق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.