نوازالدین صدیقی سلمان خان کے حق میں بول پڑے

ممبئی: بالی ووڈ اداکارنوازالدین صدیقی جو سلمان خان کے ساتھ فلم بجرنگی بھائی جان میں کام کرچکے ہیں اپنے ساتھی اداکار کی حمایت میں میدان میں اگئے ہیں اور کہا ہے کہ سلمان نے ’’ سلطان‘‘ کی شوٹنگ میں پیش آنیوالی مشکلات کا موازنہ کسی غلط نیت سے نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم رمن راگھون کی اسکریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوازالدین کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے اپنی بات تشبیہ دینے کے لیے کہی اور ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔ اس مسئلہ پر بات اب ختم ہو گئی ہے اس لیے بار بار اس سلسلہ میں سوال کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.