فاضل پیداوار کے باوجود چینی درآمد؛ 11ماہ میں4.9ارب ڈالر کی غیرملکی خوراک خریدی گئی

کراچی:  اشیائے خوراک کی درآمد 7.10 فیصد کے اضافے سے 4ارب 87کروڑ 31لاکھ 24 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی، جولائی 2015 سے مئی 2016تک شیرخواربچوں کے دودھ کی درآمد5.46 فیصد کمی سے 24 کروڑ 48لاکھ 76 ہزار ڈالر تک محدود رہی۔ پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران ملک میں گندم درآمد نہیں کی گئی تاہم خشک میوہ جات اور نٹس کی درآمدات 43.20فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

اس دوران 15کروڑ 11لاکھ 28 ہزار ڈالر کے 1لاکھ 79ہزار 629 میٹرک ٹن خشک میوے درآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10کروڑ 55لاکھ 33 ہزار ڈالر کی 1لاکھ 43ہزار 631 میٹرک ٹن خشک میوے بیرون ملک سے منگوائے گئے تھے، رواں مالی سال کے آغاز سے مئی تک چائے کی درآمدات بھی 50.96 فیصد تک بڑھ گئیں، اس دوران 47کروڑ 58لاکھ 32 ہزار ڈالر کی 1لاکھ 64ہزار 290 میٹرک ٹن چائے باہر سے خریدی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11ماہ میں 31کروڑ 52لاکھ 5 ہزار ڈالر کی 1لاکھ41ہزار 257 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی تھی۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.