شمالی کوریا کے یکے بعد دیگرے 2 میزائل تجربات

سیئول: شمالی کوریا نے درمیانے درجے تک مار کرنے والے میزائل کے یکے بعد دیگرے 2 تجربات کئے ہیں جس کی جنوبی کوریا اور امریکا نے شدید مذمت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے درمیانے درجے تک مار کرنے والے موسوڈان میزائل کے یکے بعد دیگرے 2 تجربات کئے ہیں، دونوں میزائل تجربات مشرقی ساحل کے قریب کئے گئے۔ جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق پہلا میزائل تجربہ ناکام رہا اور میزائل صرف 150 کلومیٹر تک ہی جا سکا جب کہ دوسرا میزائل 400 کلو میٹر تک گیا تاہم یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ تجربات کامیاب رہے یا ناکام۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں میزائل امریکی بیس گوام تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.