شاہد آفریدی کی جانب سے انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر

سائوتھمپٹن: سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔

اس میں ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، ون ڈے میں ان کے ہم منصب اظہر علی، یونس خان، یاسرشاہ، محمد حفیظ، سہیل خان، افتخار احمد  اور محمد رضوان نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

پاکستان ٹیم ٹریننگ کیمپ اور آل رائونڈر کائونٹی کرکٹ کیلیے سائوتھمپٹن میں موجود ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے ڈنر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کامیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Comments

comments

Share

Pin It

Comments are closed.