Latest National, International, Sports & Business News

سپریم کورٹ: ن لیگ کے کامیاب امیدوار عبدالغفور لہڑی نااہل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی انتیس نصیرآباد سے ن لیگ کے کامیاب امیدوارعبدالغفور لہڑی کو نااہل قرار دے دیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت عدالت نے پی بی انتیس نصیرآباد سے ن لیگ کے کامیاب امیدوار عبدالغفور لہڑی نااہل قرار دے دیا۔عبدالغفور لہری نے انیس سوتتراسی میں میڑک جبکہ انیس سوپچاسی میں بی اے کی ڈگری حاصل کی، دوران سماعت جسٹس اعجاز افضل نے عبدالغفور لہڑی سے استفسار کیا کہ کیا آپ دو دو کلاسیں ایک ایک وقت پر لیتے رہے،چیف جسٹس نے کہا کہ مدرسے سے کورس بھی کرڈالا اور اس دوران میٹرک بھی کرتے رہے،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایماندرا نمائندے چاہتے ہیں۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.