Latest National, International, Sports & Business News

خیبرپختونخوا میں حکومت سازی پر سہ جماعتی اتحاد

پشاور: خیبرپختونخوا میں حکومت سازی پر اتفاق کرلیا گیا، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کا مل کر صوبے کی ترقی کا عزم، امن و امان کا قیام نئی حکومت کی پہلی ترجیح ہوگا۔ پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک، جماعت اسلامی کے سراج الحق اور قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاوٴ نے خیبرپختونخوا میں حکومت سازی پر اتفاق کا اعلان کیا۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عوام کو سستا انصاف اور امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔ آفتاب شیرپاوٴ نے کہا کہ ہم عمران خان کے ایجنڈے سے متفق ہیں، ہمارا ایجنڈا صوبے کے عوام کے مزاج کے مطابق ہے۔ اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی دشمنی کے بجائے غربت، جہالت اور بدامنی کیخلاف جنگ کرنی ہے، ایسا نظام بنائیں گے جہاں نیکی کرنا آسان اور بدی کرنا مشکل ہوگا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.