Latest National, International, Sports & Business News

این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر کل ری پولنگ ہوگی

کراچی: این اے دو سو پچاس کے تینتالیس پولنگ اسٹیشنز پر کل دوبارہ پولنگ ہوگی،بیلٹ پیپرز کا رنگ تبدیل کر دیا گیا،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب قومی اسمبلی کیلئے بیلٹ پیپرز کا رنگ سفید ہو گا۔قومی اسمبلی کے حلقہ دوسو پچاس میں کل دوبارہ پولنگ ہو گی، الیکشن کمیشن کے مطابق ایک لاکھ پچھتر ہزار بیلٹ پیپرز آج بھیجوادئے جائیں گے، سکیورٹی کیلئے حلقہ کے تنتالیس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہو گی، قومی اسمبلی بیلٹ پیپرز کا رنگ بھی تبدیل کر کے سفید کر دیا گیا ہے اب قومی اسمبلی کا بیلٹ پیپز سفید ہوگا،الیکشن کمیشن نے پی کے سا ٹھ بٹگرام کے دو پولنگ اسٹیشنز پر بھی دوبارہ ووٹنگ کا حکم دے دیا ہے، ان دونوں پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کو وو ٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ،آزاد امیدوار زبیر خان نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ پولنگ کی درخواست دی تھی۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.