Latest National, International, Sports & Business News

این اے 250 پر انتخابات،سامان کی ترسیل کے انتظامات مکمل

کراچی: کراچی کی مقامی عدالت میں این اے دو سو پچاس پر انتخابات کے لیے سامان کی ترسیل کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ پیلٹ پیپر، بیلٹ باکسز اور پولنگ کا دیگر سامان پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی نگرانی میں تیتالیس پولنگ اسٹیشنوں پر روانہ کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر ضلع جنوبی کے مطابق قانون نافظ کرنے والے اداروں اور پولیس عملے کو پولنگ اسٹیشنوں سے ہٹنے کی اجازت نہیں ہوگی۔حلقے میں سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آج رات سے تعیناتی شروع کردی جائے گی۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.