Latest National, International, Sports & Business News

2013 کے بلدیاتی نظام کا بل آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں2013 کے بلدیاتی نظام کے قانون کا بل پیش کیا جائے گا۔ بلدیاتی نظام کے قانون کا بل پیش کرنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے تمام ارکان اسمبلی کو اجلاس میں لازمی شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہ نما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا مجوزہ بلدیاتی نظام کے قانون کا مسودہ آئین کے آرٹیکل 140 اے کی روح کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجوزہ بل کا مسودہ پیش کیا گیا تو اصول کی بنیاد پر مخالفت کریں گے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.