Latest National, International, Sports & Business News

10ارب ڈالرکے گیس منصوبوں پرکام ہورہاہے، شاہدخاقان

ملتان:  وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ سی این جی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ اور ایل پی جی سیکٹر کو ریگولیٹ کر رہے ہیں۔

ہفتہ کو ایوان صنعت و تجارت ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاپی گیس پائپ لائن اور پاک ایران گیس پائپ لائن پر تیزی سے کام ہو رہاہے، گیس سپلائی کیلیے انفرااسٹرکچر بنانے پر بھرپورتوجہ مرکوز کردی گئی ہے، اسی طرح 2 ارب ڈالر کی لاگت سے ایک اوربڑی پائپ لائن پر کام ہورہاہے جس سے تاپی اور ایرانی گیس ملکی سسٹم میں شامل ہو کر استعمال ہوگی، گیس بحران کے خاتمے کیلیے10 ارب ڈالر کی لاگت سے مختلف منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام ہورہاہے، ہم نے گیس انتہائی سستی لی ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.