ہاشم آملہ جنوبی افریقہ کے نئے ٹیسٹ کپتان ہونگے
جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے بیٹسمین ہاشم آملہ کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کے لئے منتخب کر لیا گیا۔ ہاشم آملہ گزشتہ ماہ کپتانی کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انھیں اے بی ڈی ویلیئر پر ترجیح دی گئی۔ ڈیویلیئرز بھی قیادت کے حصول میں دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان فاف ڈوپلیسی بھی اس دوڑ میں شامل سمجھے جا رہے تھے لیکن اب انہیں یہ زمہ داری ملنے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڑ کے اجلاس کے بعد آملہ کو کپتان بنائے جانے کے علاوہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ ہاشم آملہ کی کپتانی میں دلچسپی کے بعد بورڑ کے سربراہ ہارون لوگارٹ نے کہا سلیکٹروں پر زور دیا تھا کہ گریم اسمتھ کا متبادل چننے کے لیے موجود تمام آپشنز پرغور کر لیا جائے۔ آملہ کو ٹیم میں تمام ارکان کی جانب سے حاصل عزت کی وجہ سے کپتانی کے لیے معقول انتخاب سمجھا گیا ہے، ہاشم آملہ اس سے قبل اس طرح کی ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں جبکہ ان کا انتخاب اس بات کو ثبوت ہو گا کہ یہ فیصلہ رنگ و نسل سے بلاتر ہو کر کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.