Latest National, International, Sports & Business News

گوجرانوالہ: چھت گرنے سے باپ، تین بیٹیوں سمیت جاں بحق

گوجرانوالہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے باپ اپنی تین بیٹیوں سمیت جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔ گوجرانوالہ: کشمیر کالونی میں شدید بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت اچانگ گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر محنت کش عبدالرحمن اور اس کی تین بیٹیاں مقدس، آمنہ اور رابعہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ عبدالرحمن کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر عبدالرحمن اور اس کی بیٹیوں کو ملبے سے نکال لیا ہے جبکہ بیوی شمائلہ کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.